دنیا

افغانستان کی مسجد میں دہشت گردانہ بم دھماکے 30 نمازی جاں بحق

شیعت نیوز : افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں نمازجمعہ کے دوران ایک مسجد میں دہشت گردانہ بم دھماکوں میں تیس سے زائد نمازی جاں بحق اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران اچانک زوردار دھماکے ہوئے جس سے مسجد کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں امریکی دہشت گرد فوج نے ایک ماہ میں 948 بم گرائے

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے علاقے جو درّہ میں نماز جمعہ کے دوران ایک مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں میں تیس سے زائد افراد جاں بحق اور پچپن دیگر زخمی ہوگئے ۔

امدادی ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔

صوبہ ننگرہار کے گورنریٹ کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے کہا ہے کہ یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب لوگ نماز جمعہ ادا کررہے تھے۔

ننگرہار پولیس چیف کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں تاہم حملے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

طالبان سمیت کسی بھی شدت پسند تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button