چہلم شہدائےکربلاؑ، پاراچنار میں سکیورٹی کےسخت انتظامات کیئےجارہے ہیں،بریگیڈئیر نجف عباس

17 اکتوبر, 2019 14:28

شیعت نیوز: ضلع کرم میں چہلم شہدائے کربلاؑ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں، پاک افغان سرحد دو روز کیلئےمکمل بند رکھی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر نجف عباس نے پاراچنار میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئےکیا۔

یہ بھی پڑھیں: 73 بریگیڈ کے نئے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس کا مرکزی امام بارگاہ پارا چنار کا دورہ

انہوں نے کہا کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں، پاک افغان سرحد انیس اور بیس تاریخ کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند رکھی جائے گی اور پاراچنار شہر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی کے علاؤہ ضلع بھر میں سخت سیکورٹی ہوگی، انہوں نے اپیل کی کہ عوام چہلم کے موقع پر فورسز اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

2:26 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top