مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید

16 اکتوبر, 2019 19:27

شیعت نیوز : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی افواج نے ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) کے علاقے پازل پورہ میں آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلباء کا کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ

آپریشن کے دوران قابض فورسز نے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا اور انہیں عسکریت پسند قرار دے کر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والی متعدد خواتین کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ کشمیری 73 روز سے گھروں میں محصور ہیں اور مسلم امہ سمیت پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

1:34 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top