پاکستان کی اہم خبریں

ڈی جی رینجرز سندھ کی سربراہی میں چہلم امام حسینؑ کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس

اجلاس میں کمشنر کراچی سمیت پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی

شیعت نیوز :ڈی جی رینجرز سندھ کی سربراہی میں سیکیورٹی اجلاس رینجرز ہیڈکوارٹرز کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس رینجرز ہیڈکوارٹرز کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران چہلم حضرت امام حسینؑ کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا، تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشتگردی سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ چہلم حضرت امام حسینؑ کے دوران منعقد کی جانے والی مجالس اور جلوسوں کے ساتھ ساتھ حساس تنصیبات کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سندھ حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :شیعہ تنظیمات کا ایک بارپھرمرکزی جلوس چہلم امام حسینؑ کو ایم اے جناح روڈسے ہی گذارنے کا عزم

اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے اور اسٹریٹ کرائم کے تدارک کے حوالے سے مرتب کی گئی حکمت عملی کا بھی ازسرنو جائزہ لیا۔ اجلاس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button