پاکستان کی اہم خبریں

بھارت کے جنگی جنون سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، جنرل زبیر محمود حیات

بھارتی حکومت خطے میں بہتری نھیں بلکہ عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے

شیعت نیوز :بھارت کے جنگی جنون سے خطے کو شدید خطرات لاحق ہیں، بھارت افواج کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پاک افواج اور پوری قوم تیار ہے۔بھارتی حکمران بلند و بانگ دعووں کے علاوہ کچھ نھیں کر سکتے۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ بھارت کے جنگی جنون سے خطے میں امن نھیں عدم استحکام پیدا ہوگا ۔ عالمی سطح پر معاشی اور طبقاتی تفریق بڑھ رہی ہے۔بھارتی حکومت کی انتہا پسندانہ سوچ اقوام عالم کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔انھوں نے کہا کہ قوموں کے درمیان تعلقات سیاسی اور معاشی تناظر کی بنیاد پر بدلتے رہتے ہیں، لیکن بھارتی حکومت خطے میں تعلقات کی بہتری نھیں بلکہ عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی فوج کی فائرنگ سے شھید ہونے والے پاک فوج کے جوان نعمت ولی کی نماز جنازہ ادا

جنرل زبیر محمود حیات کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی ایشیاء کئی لحاظ سے دنیا کے باقی خطوں سے منفرد حیثیت رکھتا ہے، جنوبی ایشیاء خطہ قدرتی وسائل معاشی مواقع اور فطری حسن سے مالا مال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ دنیا میں امن لانے کی ذمہ دار ہے، امن و استحکام ریاستوں کے درمیان تعلقات کا خاصا ہونا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button