شلمچہ سرحد 2 گھنٹوں کے لئے بند کردی گئی

11 اکتوبر, 2019 15:57

شیعت نیوز :ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ عراقی حکام کی درخواست پر شلمچہ سرحد کو 2 گھنٹوں کے لئے بند کردیا گیا ہے کیونکہ عراقی سرحد کے اندر زائرین کو حمل و نقل کے وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔

ایرانی پولیس کے جنرل محمد شرفی کا کہنا ہے کہ عراق میں مسافر گاڑیوں کی کمی کی وجہ سے عراقی حکام نے سرحد 2 گھنٹے تک بند کرنے کے لئے کہا ہے کہ جس کے بعد شلمچہ سرحد کو 2 گھنٹوں کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 2 گھنٹے کے بعد سرحد کو پھر کھول دیا جائےگا۔ انھوں نے کہا کہ یہ مشکل مسافر گاڑیوں کی کمی کی وجہ سے عراقی حکومت کی طرف سے ہے اور ایران کی طرف کوئی مشکل نہیں ہے۔

10:07 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔