دنیا

امریکی فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

شیعت نیوز:جرمن فضائیہ کے مطابق حادثہ جرمنی کے مغربی علاقے میں پیش آیا، پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا تاہم پائلٹ کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم حکام نے علاقے کے بڑے حصے کو بلاک کر دیا ہے جہاں کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال جون میں شمال مشرقی جرمنی میں ایئر فورس کے دو لڑاکا طیارے فضا میں ٹکرانے کے بعد تباہ ہوگئے تھے، حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا جبکہ دوسرا بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button