سعودی عرب

یمن میں بدترین شکست ،آل سعود نے عورتوں کی فوج تیار کرنے کا حکم دے دیا

سعودی فوجی قیادت کو ریاض،مکہ،مدینہ سمیت دیگر شہروں میں بھرتی کے مراکز قائم کرنے کا حکم

شیعت نیوز :یمن  میں بدترین شکست اور اپنے مرد فوجیوں کے میدان جنگ سے فرار ہونے پر شدید ذہنی دباؤ کے شکار ملعون بن سلمان کا سعودی خواتین کو فوج میں بھرتی کرنے کا حکم جاری۔سعودی فوجی قیادت کو ریاض،مکہ،مدینہ سمیت دیگر شہروں میں بھرتی کے مراکز قائم کرنے کا حکم دے دیا۔

اطلاعات کے مطابق یمن میں بدترین شکست اور یمنی مجاہدین کے خوف سے سعودی فوجی کمانڈرز اور جوانوں کی راہ فرار اور بدترین ہلاکتوں سے پریشان سعودی ولی عہد نے سعودی خواتین کی فوج تیار کرنے کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پبلک سیکیورٹی کو دارالحکومت ریاض اور مکہ و مدینہ سمیت دیگر شہروں میں بھرتی کے مراکز قائم کرنے کے احکامات جاری کر دیئےگئے۔ فوج میں بھرتی کے لئے لڑکیوں کے لئے لازمی عمر 16 سے 18 سال قرار دیتے ہوئے تربیت کا دورانیہ 6 ماہ رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب میں خواتین سیاحوں کے لیے حجاب کی شرط ختم

زرائع کے مطابق سعودی خواتین کو بطور سپاہی، اسٹاف سارجنٹ، فرسٹ سارجنٹ، میجر اور دیگر عہدوں پر بھرتی کیا جائے گا۔خواتین کیڈٹس کی تربیت کا دورانیہ 6 ماہ رکھتے ہوئے انھیں سعودی عرب کے مختلف بارڈرز پر تعینات کیا جائے گا جس کا دورانیہ بھی 6 ماہ ہی رکھا گیا ہے۔سعودی فوج کی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ فوجی تربیت میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین فوجیوں کو مزید تربیت کے لئے امریکہ،برطانیہ،اسرائیل اور انڈیا بھی بھیجا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button