پاکستان

زائرین امام حسین ؑ کیلئے سہولیات اور ویزوں کے حصول کو آسان بنایا جائے، علامہ حسین مسعودی

انہوں نے زائرین پاکستان سے کہا کہ وہ عراقی قوانین کی پابندی کریں اور کوشش کی جائے کہ پر امن ماحول مہیا ہو

شیعت نیوز: ہیئت آئمہ مساجد امامیہ پاکستان کے صدراور جعفریہ الائنس کے رہنما علامہ محمد حسین مسعودی نے کہا کہ زائرین امام حسین (ع) کیلئے خصوصاً اربعین کی مناسبت سے سہولیات اور ویزوں کے حصول کو آسان بنایا جائے۔ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا گلبرگ ٹاؤن میں منعقدہ علماء کے اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت اور عوام اربعین کے اجتماعات کو پر امن بنانے کیلئے بھرپور تعاون کریں کیونکہ امریکہ و اسرائیل اور اسلام دشمن قوتوں کے ایماءء پر عراق میں فسادات کو ہوا دی جا رہی ہے، اس کا مقصد اربعین کے عظیم الشان اجتماعات کو خراب کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عراقی ویزے کی اپروول پالیسی کے خاتمے کیلئے حکومت پاکستان اپنا سفارتی کردار اداکرے، سبطین سبزواری

انہوں نے زائرین پاکستان سے کہا کہ وہ عراقی قوانین کی پابندی کریں اور کوشش کی جائے کہ پر امن ماحول مہیا ہو۔ انہوں نے آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی قدس سرہ کی صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔ اجلاس میں مولانا اکرام حسین ترمذی، مولانا رجب علی بنگش، مولانا سرباز شگری، مولانا خلیل احمد کمیلی، مولانا مردان علی شاہ، قاری غلام قاسم اور دیگر شریک ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button