اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

تمام وسائل سے مسجدالاقصی کے دفاع اور صیہونیوں کا مقابلہ کرنے پر تاکید

شیعت نیوز: فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے تمام ممکنہ وسائل سے مسجدالاقصی کے دفاع اور صیہونیوں کا مقابلہ کرنے پر زور دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے انفارمیشن شعبے کے سربراہ رافت مرہ نے تمام وسائل سے مسجدالاقصی کے دفاع کی ضرورت کے ساتھ ہی غاصبوں اور دہشتـ گرد صیہونیوں کا مقابلہ کرنے پر تاکید کی۔

یہ بھی پڑھیں : مسجدالاقصی کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، حماس

انھوں نے ملت فلسطین اور مسلم امۃ کے درمیان مسجدالاقصی کی دینی اہمیت و حیثیت پر تاکید کرتے ہوئے مزید کہا کہ موصولہ رپورٹوں اور قرائن سے پتہ چلتا ہے کہ آئندہ دنوں اور ہفتوں میں مسجدالاقصی کے خلاف جارحیت کی نئی لہر آنے والی ہے اور صیہونیوں نے اس کا پورا منصوبہ تیار کر رکھا ہے۔

تحریک حماس کے انفارمیشن شعبے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملت فلسطین مقدس مقامات کی حفاظت اور صیہونی حکومت کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے اپنی فداکاریوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

اقوام متحدہ کے تعلیمی و ثقافتی ادارے یونسکو نے اکتوبر دوہزار سترہ میں اعلان کیا تھا کہ مسجدالاقصی مسلمانوں کی ہے اور اس کا یہودیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے اس کے باوجود اسرائیلی فوجی اس پر بار بار حملے کرتے ہیں اور فلسطینیوں کو اس میں جانے کی اجازت نہیں دیتے اور اس طرح اس کے اسلامی تشخص کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button