سعودی عرب

خادمین حرمین شریفین نے نامحرم مرد و عورتوں کو ہوٹلوں میں ہمبستری کی اجازت دے دی

سیاحوں کو اس پیکج سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے سعودی عرب کے سیاحتی دوروں کی دعوت

شیعت نیوز :خادمین حرمین شریفین نے سعودی عرب( مقبوضہ حجاز مقدس)میں فحاشی کے فروغ میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے نامحرم مردوں اور عورتوں کو ہوٹل میں ایک ساتھ  قیام اور ان کو جنسی تعلقات بنانے کی اجازت دے دی۔ غیر ملکی سیاح بھی اس پیکج سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دین اسلام کے نام نہاد ٹھیکیدار اور خادمین حرمین شریفین نے سعودی عرب( مقبوضہ حجاز مقدس) میں تعلیمات اسلام ناب محمدیؐ کے خلاف ایک اور انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے نامحرم مرد و عورت کو سعودی عرب کے ہوٹلوں میں ایک ساتھ قیام اور جنسی تعلقات قائم کرنے کی اجازت دیتےہوئے غیر ملکی سیاحوں کو اس پیکج سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا عندیہ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب میں خواتین سیاحوں کے لیے حجاب کی شرط ختم

سعودی عرب میں تاحال مقامی و غیر مقامی خواتین کے نامحرموں کیساتھ سعودی ہوٹلوں میں قیام  پر پابندی تھی، لیکن اب سعودی حکومت کیطرف سے جاری ہونیوالی نئی اصلاحات کی بناء پر مقامی و غیر مقامی خواتین سعودی و بیرون ملک سے آئے نامحرم مرد سیاحوں  کیساتھ مقامی ہوٹلوں میں ناصرف قیام کر سکتی ہیں بلکہ اس دوران وہ جنسی تعلقات بھی استوار کر سکتی ہیں ۔ اس سے قبل سعودی حکومت نے غیرملکیوں کیلئے سخت قوانین وضع کر رکھے تھے، تاہم سعودی عرب کی بدترین معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بن سلمان حکومت نے ملک میں سیاحت کے نام پر فحاشی کی صنعت کو فروغ دینے اور تیل کی آمدنی پر ملکی انحصار کر کم کرنے کیلئے مقامی خواتین کو فحاشی کے لئے مکمل اور محفوظ ماحول فراہم کرتے ہوئے غیرملکیوں سیاحوں کو عیاشی کا سامان فراہم کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button