یمن

سعودی فوجیوں کی لاشیں پہاڑیوں اور صحراؤں میں پڑی ہوئی ہیں

شیعت نیوز : یمنی قیدیوں کی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ نجران میں نصرمن اللہ کارروائی میں ہلاک ہونے والے سعودی فوجیوں کی سیکڑوں لاشیں پہاڑیوں اور صحراؤں میں پڑی ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یمنی قیدیوں کی کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر المرتضی نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے فوجی ، عالمی ریڈکراس کو اپنے قیدیوں کی لاشیں اُٹھانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :یمن کا محاصرہ ختم ہونے تک آل سعود کا چین سکون برباد کرکے رکھیں گے،انصار اللہ

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے منگل کو جنوبی یمن میں دو مرحلوں پر مشتمل نصرمن اللہ کارروائی کی تفصیلات کے بارے میں کہا کہ ان کارروائیوں میں جارح سعودی اتحاد کے سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ ان دونوں مرحلوں میں ڈرون طیاروں نے دشمن کے فوجی ساز و سامان اور ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لئے سینتیس کارروائیاں انجام دیں اور سعودی دشمن سے صرف دس دن کے اندر وہ تمام علاقے چھین لئے جن پر اس نے تین برس کی جنگ کے دوران قبضہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button