پاکستان

علامہ راجہ ناصرعباس کی سانحہ بابوسربس حادثے کے زخمیوں کی سی ایم ایچ میں عیادت اور نقد امدادکا اعلان

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سی ایم ایچ میں سانحہ بابوسر بس حادثے کےعیادت کی اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ ، گٹی داس بابوسر ٹاپ بس حادثے میں زخمی مسافروں کی عیادت۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سی ایم ایچ میں سانحہ بابوسر بس حادثے کےعیادت کی اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: بابوسر بس حادثے کے زخمی پاک فوج کی نگرانی میں راولپنڈی منتقل

اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید علی رضوی کی جانب سے زخمیوں کے لئے فی کس 50 ہزار روپے امداد کا اعلان بھی کیا،اس موقع پر میڈیا کوآرڈینٹر برادر مظاہر شگری بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button