ڈی پی او احسان اللہ ہنگو شہر میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہا ہے،علامہ فدا مظاہری
شیعت نیوز : ڈی پی او احسان اللہ پہلے بھی ہنگو میں فرقہ واریت پھیلانے کی ناکام کوشش کرچکاہے
خیبرپختونخواہ حکومت ڈی پی او کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لیتے ہوئے
علامہ خورشید انور جوادی و دیگر مشران کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر ختم کرے۔
اطلاعات کے مطابق علامہ فدا حسین مظاہری نے پارا چنار میں نماز جمعہ کے مرکزی اجتماع سے خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ ہنگو کے ڈی پی او احسان اللہ کی جانب سے ملت جعفریہ کی
عظیم اور متحرک شخصیت علامہ خورشید جوادی سمیت ہنگو کی دیگر شخصیات کے خلاف مقدمے کے اندراج سے
ڈی پی او کے خطرناک عزائم مزید کھل کر سامنے آگئے ہیں۔علامہ دفا مظاہری کا کہنا تھا
کہ ایک طویل عرصے بعد پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ہنگو کے
شیعہ و سنی عوام کی یکجہتی کے نتیجے میں ہنگو شہر میں امن و امان قائم ہوا ہے لیکن ڈی پی او ہنگو میں قائم مذہبی رواداری اور بھائی چارے کی فضاء کو ختم کرنے کی ناکام ششوں میں لگا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ڈی پی او ہنگو ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر، شیعہ علماءوجوانوں پر بے بنیاد آیف آر درج
علامہ فدا مظاہری نے وزیر اعلیٰ اور آئی جی خیبرپختونخواہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ہنگو کے ڈی پی او احسان اللہ کو فوری برطرف اور علامہ خورشید جوادی اور دیگر شخصیات کے خلاف قائم کئے گئے غیر قانونی اور غیر اخلاقی مقدمےکوختم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہنگو میں قائم امن و امان اور مذہبی رواداری کی فضاء کو قائم رکھنے کے حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔







