پاکستان

پارا چنار میں اسکول کے بچوں کیجانب سے مظلومین کشمیر سے اظہارت یکجہتی کے لئے ریلی

ریلی میں شریک طلباء نے کشمیریوں کے حمایت اور بھارتی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی

شیعت نیوز :پارا چنار میں سرکاری اسکولوں کے بچوں نے مظلومین کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی،ریلی میں شریک معصوم طلباء نے کشمیریوںکے حمایت اور بھارتی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

اطلاعات کے مطابق مظلوم کشمیری عوام پر بھارتی جارحیت کے خلاف پارا چنار میں سرکاری و نجی اسکولوں کے طلباء نے احتجاجی ریلی نکالی۔احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ہندوستان نے مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، اقوام عالم کی اس ظلم پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، مسلم ممالک کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کا ساتھ دینے کی بجائے الٹا مودی سرکار کو نواز رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ایم ڈبلیوایم کے وفدکی علامہ اعجازبہشتی کی زیرقیادت پارلیمنٹ ہاؤس کے باہریکجہتی کشمیر مارچ میں شرکت

مقررین کا کہنا تھا امریکہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کرنے کی جھوٹے وعدے کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو مزید الجھاتے ہوئے امت مسلمہ کومنتشر کر رہا ہے۔ریلی میں شریک طلباء نے کشمیر کے حق اور انڈیا کے خلاف بھرپور نعرہ بازی کی۔ پاراچنار کی فضاء ہندوستان مردہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتی رہی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button