چکوال، سپاہ صحابہ کے شرپسند بے لگام ،2مومنین پرقاتلانہ حملہ ، عزاداروں کا دھرنا
شیعت نیوز: چکوال میں کالعدم سپاہ صحابہ ولشکر جھنگوی کے شرپسند عناصر بے لگام ہوگئے۔چکوال کے گاؤں اٹھوال میں کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے شرپسند عناصر کی جانب سے مسجد وامام بارگاہ کا گھیراؤ، مومنین کے گھروں اور املاک پر حملے۔دو مومنین پرقاتلانہ حملہ۔ عزاداروں کا چکوال بلکسر موٹروے اور مندرہ روڈبلاک کرکے دھرنا۔پولیس اور بے حس انتظامیہ کا تعصب اور نا اہلی کا بدترین مظاہرہ ۔
تفصیلات کے مطابق چکوال کے گاؤں اٹھوال میں کالعدم ملک دشمن تنظیم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے شرپسند کارندوں نے ایک مومن غلام عباس اور اس کے بیٹے پر تشدد کیا اور کافر کافر شیعہ کافر کے نعرے لگائے۔
یہ بھی پڑھیں: چوہنگ لاہور،انتظامیہ کا جلوس عزاپر حملہ آور تکفیریوں کے خلاف کارروائی سے انکار ، دھرنا ختم
زرائع کے مطابق چند روز قبل بھی کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کےشرپسندوں کی طرف سے جلوس عزاپر حملہ کیا گیاتھا۔جس کے خلاف مقامی مومنین کی درخواست پرپولیس نے ایف آئی آر کاٹی تھی لیکن پولیس نے ان دہشت گردوں کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایااور انہوں سے اسی سے فائدہ اٹھا کر آج دو مومنین کو حملہ کرکے زخمی کردیا۔
زرائع کے مطابق اس واقعہ کے خلاف اور پولیس وانتظامیہ کے جانبدارانہ اور متعصبانہ رویئے کے خلاف شدید اشتعال اور غم وغصہ پایا جاتاہے۔مقامی مومنین کی بڑی تعداد نے چکوال کے مرکزی تحصیل چوک، اس کے علاوہ ڈھڈیال کے مقام پر پنڈی چکوال روڈ بھی بلاک کرکے دھرنا دیا۔ مظاہرین کے مطالبہ تھا کہ شرپسندوں کو جلداز جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔احتجاج کا یہ سلسلہ رات دیر گئے تک جاری رہا ۔







