پاکستان

خانہ خدا میں معصوم بچیوں کی عصمت دری کرنے والا تحریک لبیک کا بدکار مولوی پکڑا گیا

قاری ساجد پچھلے ایک سال سے مسجد میں علاقے کی معصوم بچیوں کے ساتھ عصمت دری کررہا تھا

شیعت نیوز :خانہ خدا میں معصوم بچیوں کے ساتھ عرصہ دراز سے عصمت دری کرنے والا تحریک لبیک ایبٹ آباد کا ضلعی رہنماء بدکار مولوی قاری ساجد اہل محلہ کے ہاتھوں پکڑا گیا۔اہل علاقہ کا مولوی ساجد پر بدترین تشدد۔تکفیری مولوی کا منہ کالا کرکے شہر بھر میں گھمایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک ایبٹ آباد کا ضلعی رہنماء اور گاؤں پٹن کلاں کے محلہ بروالہ کی مسجد کا پیش امام قاری ساجد پچھلے ایک سال سے خانہ خدا میں علاقے کی معصوم بچیوں کے ساتھ عصمت دری کر رہا تھا۔ محلے کی ایک بچی کیجانب سے قاری ساجد کی بربریت کے انکشاف  پر اہل محلہ نے قاری ساجد کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ فرار ہوگیا۔ مشتعل نوجوانوں نے کھیتوں میں چھپے قاری ساجد کو پکڑ کر اس کی تلاشی لی تو اسکے قبضے سے ملنے والے موبائل فون سے معصوم بچیوں کی برہنہ تصاویر اور وڈیوز برآمد ہونے پر نوجوانوں نے مولوی کے سر کے بال کاٹتے ہوئے اس کا منہ کالا کر کے پورے شہر میں گھمایا ۔

یہ بھی پڑھیں :فیصل آباد اور سمندری میں درجنوں معصوم بچوں سے زیادتی کرنیوالے 4 تکفیری مولوی گرفتار

اہل علاقہ کے مطابق تحریک لبیک ایبٹ آباد کا ضلعی رہنماء قاری ساجد گزشتہ تین سال سے مسجد میں امامت اور بچوں کو قرآن پڑھانے کا فریضہ انجام دے رہا تھا۔اہل محلہ نے وفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے معصوم بچوں کے ساتھ خانہ خدا میں غیر اخلاقی سلوک کرنے والے درندہ صفت تکفیری مولویوں کے خلاف بھرپور آپریشن کرتے ہوئے ان معاشرے کے ناسوروں کا خاتمہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button