امریکی صدرٹرمپ کے خلاف مواخذے کی باضابطہ کارروائی کا آغاز

25 ستمبر, 2019 16:27

شیعت نیوز :امریکی ڈیموکریٹس پارٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی باضابطہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ پارٹی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ صدر کا جوابدہ ہونا ضروری ہے۔ امریکی صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے یوکرائن پر دباؤ ڈالا کہ وہ2020 کے صدارتی انتخابات میں ان کے ممکنہ حریف جو بائیڈن سے متعلق تحقیقات کرے۔ ڈیموکریٹ پارٹی کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ صدر کا جوابدہ ہونا ضروری ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ صدر کے اقدامات سے ان کی آئینی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کے اس اقدام کو ” کچرا ” قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ کے ایوان نمائندگان میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے حق میں 235 میں سے 145 ڈیموکریٹس اراکین شامل ہیں ۔

9:33 صبح مارچ 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔