اہم ترین خبریںپاکستان

ڈی پی او ہنگو ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر، شیعہ علماءوجوانوں پر بے بنیاد آیف آر درج

امامیہ علماء کونسل کےسربراہ حجت الاسلام علامہ خورشید انور جوادی اور ان کےساتھ ھنگو کےمعززترین مشران و جوانان کےخلاف قانون کی دھجیاں اڑاتےہوئے FIRدرج کی۔

شیعت نیوز: ہنگوجیسے حساس ترین شہر میں 10سال کی طویل جدوجہد قربانیوں اور شیعہ سنی عمائدین کی انتھک کوششوں کےبعد امن و محبت اور بھائی چارے کی فضا بحال ہوئی۔جس پر پورے خطےخصوصا ہنگو کےعوام نےسکھ کا سانس لیالیکن اس سال 10محرم یوم عاشور کو جلوس عزاداری کے انتھائی پرامن اور منظم اختتام کےبعد ھنگو کے انتھائی غیرذمہ دار متعصب اور نا اھل DPOنےبغیر کسی وجہ کے علاقہ بنگش و اورکزئی کے انتھائی معزز وحدت کےداعی اور ھمیشہ قیام امن کےلئے آخری حد تک تعاون کرنے والی شخصیت امامیہ علماء کونسل کےسربراہ حجت الاسلام علامہ خورشید انور جوادی اور ان کےساتھ ھنگو کےمعززترین مشران و جوانان کےخلاف قانون کی دھجیاں اڑاتےہوئے FIRدرج کی۔

DPOکا یہ غیر قانونی غیر اخلاقی اقدام ہنگوکی پر امن فضا کو ایک بار پھر زھریلا بنانے کی دیدہ دانستہ کوشش ہے۔محسوس یوں ہوتاہے کہ DPO ہنگو کسی امن دشمن اور ملک دشمن کےPayrollپر ہیں۔کیا اس اقدام سے یہ سمجھا جائے کہ اس انتہائی غیر ذمہ دار اور نا اہل حکومتی اہلکار کو کسی نے ہنگو کےامن کو تباہ کرنےکا ٹاسک دیا ہے یا پھر یہ اقدام تعصب و فرقہ آگ پھیلانے کی خصوصی کو شش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عزاداری امام مظلومؑ کیخلاف ہنگو میں مقدمہ کا اندراج قابل مذمت ہے،علامہ وحید کاظمی

اھلیان ہنگو و کوھاٹ و اورکزئی ایجنسی نےحکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ اس طرح کے غیر ذمہ دار و انتھائی حد تک نا اھل DPOکو فورا عہدے سے ھٹا کر سرکاری ملازمت سے برخواست کیا جائے اور اس کےخلاف باقاعدہ تحقیقات کی جائیں کہ امن تباہ کرنےکےکئے یہ کس ملک دشمن ٹولے کی سازش پر عمل کر رہاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button