پاکستان کی اہم خبریں

گلگت،سانحہ گٹی بابوسر بس حادثے کے شکار فوجی وسول افراد کی نماز جنازہ ادا

سانحہ گٹی بابوسر بس حادثےمیں شھید ھونے والے پاک فوج کے دس جوانوں سمیت 24 افراد کی نماز جنازہ ہیلی پیڈ گلگت میں ادا کی گئی ۔

شیعت نیوز: سانحہ گٹی بابوسر بس حادثےمیں شھید ھونے والے پاک فوج کے دس جوانوں سمیت 24 افراد کی نماز جنازہ ہیلی پیڈ گلگت میں ادا کی گئی ۔

نماز جنازہ میں اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری آغا شیخ مرزا علی، وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان، گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون اور فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل احسان محمود سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علما ءکونسل اور ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کی سانحہ بابوسر کے زخمیوں کی عیادت ، جلد صحت یابی کی دعا

اس موقع پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور میتیں بذریعہ ہیلی کاپٹر آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button