پاکستان

اسلامی تحریک پاکستان کے قائدین کا بابوسر بس حادثے پر اظہار افسوس

اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ان کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ اس قسم کے حادثات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے۔

شیعت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کےقائدین کا بابوسربس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا،ر جاں بحق افراد اور پاک فوج کے سپاہیوں کے جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار۔

اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ان کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ اس قسم کے حادثات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علما ءکونسل اور ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کی سانحہ بابوسر کے زخمیوں کی عیادت ، جلد صحت یابی کی دعا

اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے صدر آغا عباس رضوی،جنرل سیکریٹری آغا شیخ مرزا علی رہنما اسلامی تحریک محترم دیدار علی،ممبران قانون ساز اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان نے بھی اس واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اسلامی تحریک پاکستان کے اعلی سطحی وفد نے شیخ مرزا علی کے ہمراہ گلگت کے اسپتال کا دورہ کیا اور زخمی افراد کی عیادت کی جبکہ اسلامی تحریک کے اعلی سطحی وفد نے جاں بحق افراد کی نمازہ جنازہ میں بھی شرکت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button