پاکستان

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پشاور میں یوم حسینؑ کا انعقاد 26 ستمبر کو ہوگا

یوم حسینؑ سے معروف شیعہ و سنی علمائے کرام ، اسکالرز اور دانشور حضرات خطاب کریں گے

شیعت نیوز :امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن اور خیبر اسلامک سوسائٹی آف پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام گذشتہ امسال کی طرح اس سال بھی یوم حسین ؑ کا انعقاد 26 ستمبر صبح 9 بجے آغا خان آڈیٹوریم ہال یونیورسٹی آف پشاور میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی : ملت جعفریہ کی نمائندہ طلباء تنظیم آئی۔ایس۔او کی جانب سے کراچی یونیورسٹی میں عظیم الشان یوم حسینؑ کا انعقاد

اطلاعات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا گیا ہے کہ یوم حسینؑ کا انعقاد اس سال بھی بھرپور انداز سے کیا جائے گا۔یوم حسینؑ کے انعقاد کے حوالے پشاور یونیورسٹی کی خیبر اسلامک سوسائٹی بھی آئی ایس او کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔آئی ایس او پشاور ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آغا خان آڈیٹوریم ہال پشاور یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے یوم حسینؑ سے معروف شیعہ و سنی علمائے کرام ، اسکالرز اور دانشور حضرات خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button