پاکستان

سعودی نمک خوار تکفیری مولویوں کا مسئلہ کشمیر پر آل سعود کی حمایت کا اعلان

تکفیری مولویوں کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر آل سعود کی حمایت کا اعلان

شیعت نیوز :سعودی نمک خوار تکفیری مولویں نے تقدس حرمین کانفرنس سیمینار میں شرکت کے بعد کانفرنس حال میں موجود سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر سعودی خارجہ پالیسی کی حمایت جلسے جلوسوں اور کانفرنسز کے انعقاد کے حوالے سے بھاری چندے کا مطالبہ کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق سعودی نمک خوار سلطان باہور دربار جھنگ کے سجادہ نشین سلطان فیاض الحسن قادری کے زیر قیادت اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں تقدس حرمین کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگرد سرغنہ احمد لدھیانوی ، معاویہ اعظم، پاکستان پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ،سینیٹر ساجد میر اور انصار الامہ فضل الرحمان خلیل نے بطور خاص شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :مظلومین یمن کیخلاف سعودی جارحیت پر خاموش جماعتی،یمن کے حملے کیخلاف چیخ اٹھا

کانفرنس کے اختتام پر مولانا احمد لدھیانوی کی سربراہی میں معاویہ اعظم ،سینیٹر ساجد میر ، لیاقت بلوچ اور فضل الرحمان خلیل نے سعودی سفیر سے ملاقات کی جسمیں ان تکفیری مولویوں کیجانب سے مسئلہ کشمیر سمیت ایران سعودی عرب کشیدگی میں آل سعود کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کچھ گزارشات پیش کی گئیں کہ جس میں آل سعود کی مسئلہ کشمیر اور ایران کے حوالےسے خارجہ پالیسی کی حمایت میں جلسے جلوس اور کانفرنسز کے انعقاد کا پلان پیش کیا گیا۔

سعودی سفیر نے معاویہ اعظم اور لیاقت بلوچ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی تمام تکفیری جماعتوں کیجانب سے آل سعود کی حمایت کے لئے پاکستان میں راہ ہموار کرنے کے حوالے سے منعقد ہونیوالے جلسے جلوسوں اور کانفرنسز کے اخراجات جلد سعودی سفارت خانے سے فنڈز حاصل کر لیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button