اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

اسلامی دنیا ایسے اسلامک ملٹری الائنس سے کیا توقع رکھے جسکی افتتاحی تقریب میں ٹرمپ مہمان خصوصی ہو، صاحبزادہ ابوالخیر

شیعت نیوز: ملی یکجہتی کونسل اور جمعیت علمائے پاکستان (نورانی ) کے سربراہ ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہاہے کہ بھلا ایسے اسلامی اتحاد سے آپ مدد کی کیا توقع رکھیں گے جس کی افتتاحی تقریب میں ٹرمپ مہمان خصوصی ہوں؟ مجھے تو پہلے دن سے ہے معلوم ہوگیا تھا کہ اس کا وجود ذاتی مفاد اور بچائو کے لیے ہے نہ کہ کسی مسلم ملک کی حفاظت کے لیے، آج کشمیر میں جاری کرفیو کو 40 سے زیادہ دن ہوگئے ہیں لیکن اس اتحاد نے چُپ سادھ رکھی ہے، ہر جمعہ کو فلسطینی زخمی اور شہید ہوتے ہیں لیکن یہ اسلامک ملٹری الائنس خاموش ہے، اسی طرح شام، عراق، روہنگیا، برما، بحرین اور یمن میں انسانی قدروں کی پامالی ہو رہی ہے لیکن یہ اسلامی ملٹری الائنس خاموش ہے، آپ اس حوالے سے بے فکر رہیں کہ یہ الائنس کبھی بھی نہیں بولے گا کیونکہ اسے اجازت ہی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کو درپیش بجلی بحران سے نجات کیلئے ایرانی پیشکش قبول کی جائے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

انہوں نے کہاکہ عالم اسلام میں اس وقت صرف دو ہی ممالک ہیں جنہوں نے اسلام کی لاج رکھی ہے، ایک ایران ہے اور دوسرا ترکی، ان دو ممالک نے کھل کر پاکستان اور کشمیری مسلمانوں کی حمایت کی ہے، پاکستان کے بعد ایران وہ واحد ملک ہے جس کی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد پاس کی گئی ہے، پاکستان کے بعد ایران ہی وہ پہلا ملک ہے جس کے مختلف شہروں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں، حالانکہ ایران کے بھارت کے ساتھ چاہ بہار بندرگاہ پر معاشی اور تجارتی تعلقات ہیں لیکن ایرانی قوم اور لیڈرشپ نے ان تمام تعلقات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی ہمدردیوں کا اظہار کشمیریوں کے ساتھ کیا ہے۔ کاش دنیا میں موجود مسلم ممالک کشمیری مسلمانوں کے حق میں ایک ایک بیان بھی دے دیتے تو آج دنیا میں مسئلہ کشمیر اس طرح بے یارومددگار نہ ہوتا۔

صاحبزادہ ابوالخیر نے مزیدکہاکہ اس وقت ثالثی کی رٹ لگانے والا ٹرمپ کشمیریوں یا مسلمانوں کا خیرخواہ نہیں ہے، جو اُسے مسلمانوں کا خیرخواہ سمجھ رہے ہیں، وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، جن ممالک نے امریکہ پر بھروسہ کر رکھا ہے، وہ بہت جلد اپنے انجام کو پالیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button