پاکستان کی اہم خبریں

پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کا میجر اور سپاہی شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین مہمند ایجنسی میں باڑ کے کام کے دوران شہید ہوئے

شیعت نیوز: ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کا میجر اور سپاہی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین شہید ہوگئے، میجر عدیل شاہد کراچی اور 23 سالہ سپاہی فرازحسین کوٹلی کے رہائشی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل او سی کے چھمب سیکٹر میں بھارتی بارودی سرنگ کا دھماکہ، 5 فوجی جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین مہمند ایجنسی میں باڑ کے کام کے دوران شہید ہوئے، شہید میجر اور ان کی ٹیم باڑ کی تنصیب کے کام کی نگرانی کر رہی تھی، بارودی سرنگیں سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں نے نصب کر رکھی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button