پاکستان کی اہم خبریں

فلسطینیوں کی حمایت کرنے والی پاکستانی ادیبہ کاملہ شمسی سے جرمن ادبی ایوارڈ واپس لے لیا گیا ہے

وائس آف امریکا اُردو سروس کے مطابق کاملہ شمسی اسرائیل کے خلاف بی ڈی ایس تحریک کی حامی ہیں

شیعت نیوز: فلسطینیوں کی حمایت کرنے والی پاکستانی ادیبہ کاملہ شمسی سے جرمن ادبی ایوارڈ واپس لے لیا گیا ہے،کاملہ شمسی کے لیے نیلی ساکس ایوارڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔

وائس آف امریکا اُردو سروس کے مطابق کاملہ شمسی اسرائیل کے خلاف بی ڈی ایس تحریک کی حامی ہیں جس کو بنیاد بناتے ہوئے جرمن شہر ڈورٹ منڈ کی سٹی کونسل کا کہنا ہے کہ جیوری اراکین مصنفہ کاملہ شمسی کو ادبی ایوارڈ دینے کے فیصلے پر دوبارہ غور کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل تسلیم کرنے والوں کو بحیرہ عرب میں ڈبو دیں گے وفاقی وزیر علی محمد خان

لندن میں مقیم کاملہ شمسی کے سات ناول چھپ چکے ہیں ان کے ناولوں کے متعدد زبانوں میں ترجمے ہو چکے ہیں۔ کاملہ شمسی اپنے ناولوں کی اسرائیل میں اشاعت سے انکار کر چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button