پاکستان

میرپور ماتھیلو میں سندھ پولیس کی زیر سرپرستی کالعدم سپاہ صحابہ کا مجلس عزاء پر حملہ

شیعت نیوز : میرپور ماتھیلو ضلع گھوٹکی کے علاقے یارو لُنڈمیں دوران مجلس مقامی پولیس کی زیر سرپرستی میں کالعدم سپاہ صحابہ کےدہشتگردوں کا مجلس عزاء پر حملہ۔ علاقہ میں شدید کشیدگی،مقامی پولیس اور لنڈ قبیلے کے جرگے کی جانب سے واقعہ کو برادری کے درمیان کشیدگی کا رنگ دینے کی کوشش۔

اطلاعات کے مطابق ضلع گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو کے علاقے یارو لُنڈ میں شیعہ علماء کونسل کے مقامی رہنماء قربان لنڈ کی جانب سے منعقد کی گئی مجلس عزاء جاری تھی کہ اس دوران کالعدم سپاہ صحابہ کے مولوی عبدالرحیم،مولوی اسحاق لُنڈ،عزیز لُنڈ اور حاجی ولی لُنڈ کی سربراہی میں دہشتگردوں نے مجلس عزاء پر حملہ کر دیا،تکفیری دہشتگردوں کے اچانک حملے میں مجلس عزاء سے خطاب کرنے والے زاکر اسمیت کئی مومنین زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :خیرپور ناتھن شاہ میں متحدہ مجلس عمل کے دہشتگردوں کا جلوس عزاء پر حملہ

بانی مجلس کے مطابق مجلس عزاء میں شریک مومنین کی جانب سے جوابی حملے کے پیش نظر تکفیری حملہ آور مقامی تھانے کے ایس ایچ او عاشق علی کی سرپرستی میں فرار ہوگئے۔ مقامی مومنین کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد تاحال ایف آئی درج نا ہو سکی،جبکہ علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ اس قبل بھی خیرپور ناتھن شاہ ضلع دادو میںمولوی اسحاق کی سربراہی میں متحدہ مجلس عمل کے دہشتگردوں نے عاشور کے جلوس پر حملہ کیا تھا کہ جسمیں سینکڑوں مومنین زخمی ہوئے تھے اور دادو پولیس کی جانب سے اس واقعے کی بھی کوئی ایف آئی آر درج نھیں کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button