پاکستان کی اہم خبریں

نریندر مودی کی ایماء پر آل سعود کا پاکستانی قیدیوں کی رہائی سے انکار

شیعت نیوز:نریندر مودی کی ایماء پر آل سعود نے ایک بار پھر پاکستان کی پیٹھ میں خنجر گھونپتے ہوئے سعودی جیلوں میں قید میں تین ہزار سے زائد بیگناہ پاکستانیوں کو رہا کرنے سے انکار کرتے ہوئے بیشتر قیدیوں کے سر قلم کرنے کا علان کردیا۔

اطلاعات کےبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کہنے پر آل سعود کے خونخوار اور پاکستان دشمن ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہزاروں قیدیوں کی رہائی کے مسئلے پر پاکستانی عوام  کی پشت پر وار کرتے ہوئے قیدیوں کی رہائی سے انکار کرتے ہوئے بیشتر قیدیوں کے سر قلم کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔یاد رہے کہ خود کو سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کہنے والے مکار سعودی شہزادے محمد بن سلمان نے اپنے دورہ پاکستان میں 2 ہزار بیگناہ پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے مودی سرکار سے یاری اور پاکستان سے بدترین دشمنی کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :محمد بن سلمان کے بلند وبانگ دعوے ہوا ہوگئے، تاحال ایک بھی پاکستانی سعودی جیل سے آزاد نا ہوسکا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد کے دیرینہ دوست بھارتی گجرات کے قصائی نریندر مودی کے خلاف حکومت پاکستان اور پاک افواج کے سخت موقف اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی عدالت انصاف میں اجاگر کرنے پر حکومت پاکستان اور پاک افواج سے ناراض محمد بن سلمان نے بیگناہ پاکستانی قیدیوں کی رہائی سے انکار کرتے ہوئے بیشتر پاکستانی قیدیوں کے سر قلم کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس پراجیکٹ پاکستان کے مطابق سعودی عرب میں تین ہزار چار سو پاکستانی قید ہیں، جن میں سے اس سال تاحال ایک خاتون سمیت 26 افراد کے بہیمانہ طریقے سے سر قلم کئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button