پاکستان کی اہم خبریں

سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کا سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، اس کے لیے انہوں نے پارٹی کی چیئرمین شپ بھی چھوڑ دی۔

شیعت نیوز: پاکستان عوامی تحریک کے قائد اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، اس کے لیے انہوں نے پارٹی کی چیئرمین شپ بھی چھوڑ دی۔

یہ بھی پڑھیں: ابنِ زیاد کے کالے کرتوں سے پردہ اٹھ گیا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ۔

اس حوالے سے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اپنے بیٹوں کو اپنی جگہ نہیں بٹھا رہا بلکہ یہ ذمہ داری ساری پارٹی کی سپریم کونسل کے سپرد کر رہا ہوں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے مزید کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف کی جدوجہد جاری رہے گی، وہ سیاست نہیں ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس وقت سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق 9 مقدمات چل رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button