اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

شاہ محمود قریشی کے ہوتے ہوئےعمران خان کو دشمنوں کی ضرورت نہیں

جنرل (ر) امجد شعیب جیسے ناعاقبت اندیش لوگوں کو میڈیا پر آنے پر پابندی عائد کی جائے کہ جن کا ہدف صرف اور صرف پاکستان کی نظریاتی اساس کو کھوکھلا کرنے کے سوا اور کچھ نہی

شیعت نیوز: اس مشکل وقت میں وزیر اعظم عمران خان کو دشمنوں کی ضرورت نہیں ہے ۔عمران خان صاحب کے یہ دوست شاہ محمود قریشی اور جنرل (ر) امجد شعیب جیسے خیانت کار اور مکار اور ذاتی مفادات کی خاطر کچھ بھی داؤ پر لگا دینے والے خیانت کار ہی کافی ہیں۔

جس طرح کشمیر پر کمزور خارجہ پالیسی اپنا کر شاہ محمود اپنے غیر ملکی آقاؤں کی خوشامد کر رہے ہیں اسی طرح اسرائیل کہ جو اسلامی مقاومتی بلاک کے ہاتھوں موجودہ دور میں ذلیل و رسوا ہو رہا ہے اس کی حمایت میں بیانات بھی در اصل شاہ محمود قریشی کی اس مہم کا حصہ ہیں جس کے تحت وہ موجودہ وزیر اعظم عمران خان کو ہٹانے اور خود وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بر اجمان ہونے کے لئے اپنے آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی میڈیا محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے بنیادی ہدف پاک اسرائیل تعلقات کے قیام کیلئےسرگرم

پوری پاکستانی قوم یک زبان ہوکرشاہ محمود قریشی کی وزارت خارجہ سے برطرفی کا مطالبہ کرے اور وزیر اعظم صاحب کو چاہئے کسی قابل اعتماد اور پاکستان کے وفادار شخص کو وزیر خارجہ لگایا جائے نہ کہ ایک ایسے شخص کو کہ جس کا خاندان اور اس کی نسلیں امریکی و برطانوی سامراج کے احسانات تلے دبی ہوئی ہیں۔

جنرل (ر) امجد شعیب جیسے ناعاقبت اندیش لوگوں کو میڈیا پر آنے پر پابندی عائد کی جائے کہ جن کا ہدف صرف اور صرف پاکستان کی نظریاتی اساس کو کھوکھلا کرنے کے سوا اور کچھ نہیں۔پاکستانی قوم ان خیانت کاروں کو کشمیر اور فلسطین کا سودا نہیں کرنے دے گی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button