پاک فوج میں4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

12 ستمبر, 2019 18:12

شیعت نیوز: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی مہم جوئی کا جواب 27 فروری سے کہیں زیادہ بھاری ہو گا،ترجمان پاک فوج

آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں میجر جنرل محمد عامر ، میجر جنرل محمد چراغ حیدر ، میجر جنرل ندیم احمد انجم اور میجر جنرل خالد ضیا شامل ہیں۔

8:56 صبح مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔