دنیا

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ، مظلوم عوام ایک ماہ سے گھروں میں محصور

شیعت نیوز: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو لگے ایک ماہ کا عرصہ ہو گیا ہے اور بےحال شہری اپنے گھروں میں محصور ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کرفیو کے نام پر گھروں میں ایک ماہ سے قید نہتے کشمیریوں کی زندگی عذاب بن گئی ہے۔

مظلوم کشمیری گھروں میں محصور ہیں، جبکہ کھانے پینے کی اشیا ختم ہو گئی ہیں اور شہر میں جگہ جگہ بھارتی فوج تعینات ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، جنرل باجوہ

جرمن میڈیا نے کشمیر کی اندرنی صورتحال دنیا کو دیکھا دی ہے، جرمن ٹی وی ڈی ڈبلیو سے بات کرت ہوئے کشمیری ریسرچر نے بھارتی فوجیوں کی مظالم کو بے نقاب کر دیا ہے۔

کشمیری ریسرچر ارشی قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیری خواتین خوف و ہراس میں رہ رہی ہے، ہر جگہ خوف کا ماحول ہے، بھارتی فورسز انہیں ہراساں کرتی ہیں۔ کشمیری خواتین کو آسانی سے جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے۔ دیہاتی علاقوں میں خوف زیادہ ہے، فوجی اہلکار اپنی مرضی سے گھروں میں داخل ہو جاتے ہیں اور لوگوں کو زدوکوب کرتے ہیں، گھر دور دور ہونے کی وجہ لوگ تشدد کی آواز تک نہیں سن سکتے اور نہ ہی کوئی ان کی مدد کے لیے آتا ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے ایک ماہ گزر گیا، مقبوضہ وادی میں مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے۔ قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور ضرورت کی دیگر اشیا کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ رہا جس کے باعث مسلمان عید کی نماز اور سنت ابراہیمی علیہ اسلام ادا کرنے سے محروم رہے اور اسی طرح مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باعث مسلمان عزاداری امام حسین علیہ السلام کرنے سے بھی قاصر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button