اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

جمعہ کو پوری قوم مظلوم کشمیریوں کے حق میں گھروں سے باہر نکلے گی۔ فردوس عاشق

شیعت نیوز : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کل پوری قوم ظالم کے خلاف اور مظلوموں کے حق میں گھروں سے باہر نکلے گی۔

کشمیریوں سے یکجہتی کا آغاز پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانوں سے ہوگا، وزیراعظم عمران خان مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کرتے ہوئے قومی جذبات پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کا کشمیر کے مسئلہ پر آخری حد تک جانے کا اعلان

اپنے ٹوئٹ میں فردوس عاشق عوان نے کہا کہ انتہا پسند مودی دنیا کے امن کو تباہ کر رہا ہے، ظلم اور جبر کی آلودگی پھیلا کر انسانی زندگی اور بقائے باہمی کے ماحول کو برباد کرنا چاہتا ہے۔

کشمیر میں ظلم و بربریت انسانی تاریخ میں ایک بدقسمت باب کا اضافہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button