اہم ترین خبریںلبنان

امریکی حکومت دہشت گردوں کی مسلسل حمایت کر رہی ہے۔ سربراہ حزب اللہ

شیعت نیوز: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے دہشت گردوں کے خلاف استقامتی محاذ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے لبنانی فوج کے فیصلےکو دلیرانہ قرار دیتے ہوئے دہشت گردوں کی حمایت میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے کردار کی مذمت کی۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے داعش کے قبضے سے جرود عرسال کے علاقے کی آزادی کی دوسری سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں بڑے پیمانے پر موجودگی صیہونی حکومت کے گذشتہ رات کی جارحیتوں کا جواب ہے۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ یہ کامیابیاں لبنان و فلسطین کے استقامتی جوانوں اور لبنانی و شامی فوج کی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل اور خلیجی ریاستوں نے امریکہ کو ایران پر حملہ نہیں کرنے دیا

سید حسن نصراللہ نے امریکہ کے ذریعے دہشت گردوں کی حمایت و پشت پناہی کی مذمت کرتے ہوئے کہا جب داعش کے عناصر افغانستان میں محاصرے میں آجاتے ہیں تو امریکی طیارے ان کی مدد کو پہنچ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ آج عراق میں بھی داعش کو باقی رکھنے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ داعش کی شکست کے بعداب عراق میں یہ مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے کہ امریکہ کو عراق سے نکل جانا چاہئے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد سب سے پہلے شام کی فوج اور استقامت کے مجاہدین کے کاندھوں پر تھی اور لبنان فوج کو مداخلت سے روک دیا گیا تھا۔حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ لیکن دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کا لبنانی فوج کا فیصلہ دلیرانہ تھا۔

سید حسن نصراللہ نے جرود عرسال کی آزادی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم البقاع کے علاقے اور ملت لبنان و شام کو اس کامیابی کی مبارک باد پیش کرتے ہیں کیونکہ یہ جنگ اس جنگ کا اہم حصہ تھا جو شام میں جاری تھی۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ یہ کامیابیاں لبنان و فلسطین کے استقامتی جوانوں اور لبنانی و شامی فوج کی کامیابی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ جرود عرسال سے جبھۃ النصرہ کے دہشت گردوں کو نکال باہر کرنے کی جنگ استقامت کے جوانوں نے سر کی اور پھر اس جنگ کا آخری مرحلہ داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف انجام پایا کہ جس میں لبنانی فوج نے حصہ لیا۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ آج جرود عرسال کی مہم کے بارے میں بات کرنے والے بعض لوگ اس میں استقامت اور شامی فوج کے کردار کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ ہمیں امریکی کردار کی بات کرنا چاہئے جس نے لبنانی حکومت سے کہا تھا کہ جرود عرسال کی جنگ میں مداخلت نہ کرے اور حزب اللہ کو بھی اس جنگ میں شامل نہ ہونے دے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں ان فریقوں کو نہیں بھولنا چاہئے جنھوں نے دہشتـ گردوں کی حمایت کی ، انھیں ہتھیار دیئے، ان سے لولگائی اور سیاسی و صحافتی میدان میں ان کی حمایت و مدد کی۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ ہمیں ان فریقوں کو بھی نہیں بھولنا چاہئے جنھوں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور لبنان، شام اور دیگر علاقوں میں ان سے جنگ کی۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد سب سے پہلے شام کی فوج اور استقامت کے مجاہدین کے کاندھوں پر تھی اور لبنان فوج کو مداخلت سے روک دیا گیا تھا۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کا لبنانی فوج کا فیصلہ دلیرانہ تھا۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ نے داعش کو عراق میں کردار ادا کرنے کے لئے جنم دیا اور اس کی حفاظت کرتے تھے اور اسے استعمال کررہے ہیں اور داعش کا خطرہ اب بھی باقی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button