اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

آیت اللہ خامنہ ای نے کشمیر پر امت کے قائد کی حیثیت سے بیان دیا ہے، مفتی گلزار نعیمی

شیعت نیوز: جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی نے کہا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے بیان کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ایک قائد کو جس طرح بیان دینا چاہیئے تھا۔

انہوں نے اسی طرح بیان دیا ہے اگر انڈیا اس بیان پر غور کرے تو اس میں بہت سبق اور مستقبل کی تصویر دکھائی گئی ہے، اگر اس ظلم کو بند نہ کیا گیا تو ایران کشمیریوں کے ساتھ ہر حال میں کھڑا ہوگا۔

یہ بھی پڑھین : برطانیہ نے برصغیر سے نکلتے ہوئے جان بوجھ کر تنازع کشمیر کھڑا کیا۔ خامنہ ای

عملی طور پر ایران نے مظلوموں کی سرپرستی اور ان کی مالی مدد کرنی ہے، یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے اور اس بات کو پوری دنیا مانتی ہے کہ مسلم امہ کے مظلوموں کی ایران مدد کر رہا ہے، فلسطینیوں کی مدد کرتا ہے، شام، لبنان، یمن کے مسلمان ہوں، سب کی مدد کرتا ہے۔

میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ ایران کے ایمان کی روشنی ہے۔ ان کے دلیرانہ فیصلے ہیں، یعنی استکباری قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے۔

ایرانی قیادت مظلوموں کی مدد کرتی ہے، مظلوموں کی مجبوریوں کو دیکھتے ہیں اور ان کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

میں یہ سمجھتا ہوں کہ آیت اللہ خامنہ ای نے درست بات کی نشاندہی کی ہے کہ مسئلہ کشمیر برطانیہ جان بوجھ کر چھوڑ کر گیا، تاکہ پاکستان اور بھارت ہمیشہ لڑتے رہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button