فیصل آباد میں عظیم الشان تحفظ و فروغ عزاداری کانفرنس کا انعقاد

شیعت نیوز : استقبال محرم الحرام کے سلسلے میں امام بارگاہ بوستان زہرا (س) فیصل آباد میں مرکزی تحفظ عزاداری کمیٹی پاکستان کے زیراہتمام عظیم الشان تحفظ و فروغ عزاداری کانفرنس منعقد ہوئی۔
کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی، جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے سربراہ علامہ شیخ محسن علی نجفی، جامعہ مخزن العلوم ملتان کے سربراہ علامہ سید محمد تقی شاہ نقوی، جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس میانوالی کے سربراہ علامہ سید افتخار حسین نقوی، اسلام آباد سے علامہ شیخ شفا نجفی، شیعہ علماء کونسل پنجاب کے سربراہ علامہ سبطین حیدر سبزواری، علامہ سید اظہر عباس شیرازی، علامہ سید عامر حسین ہمدانی، سرگودہا سے پروفیسر عابد حسین، جامعۃ المنتظر لاہور سے علامہ افضل حیدری، جامعہ کلیہ اہل بیت چنیوٹ کے سربراہ علامہ قاضی مرتضیٰ، آئی او کے سابق چیئرمین لعل مہدی خان، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر ذیشان سمیت رہنماؤں نے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں : یہ عزاداری سیدالشہداء ہے جس نے آئمہ علیھم السلام اور ان کے پیغام کو زندہ رکھا ہوا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس
امام بارگاہ بوستانِ زھراء فیصل آباد میں منعقد ہونیوالی کانفرنس میں بانیانِ مجالس، علماء کرام، ذاکرین عظام، آئمہ جمعہ و ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔