عراق

عراق کی رضاکار فورس حشدالشعبی نے ایک ڈرون طیارہ تباہ کر دیا

شیعت نیوز: عراق کی رضاکار عوامی فورس حشد الشعبی نے ایک ڈرون طیارے کو بغداد کے مضافات میں تباہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق حشد الشعبی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ دارالحکومت بغداد کے مضافات میں حشدالشعبی کی بارہویں بریگیڈ کی چھاؤنی کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

گذشتہ مہینے کے دوران حشدالشعبی کے اسلحہ ڈپو اور کئی چھاؤنیوں میں دھماکے کے بعد عراق کی عوامی فورس کے ادارے کے نائب سربراہ ابومہدی المھندس نے بدھ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ان واقعات کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے اور اب اگر کوئی بھی نامعلوم ڈرون طیارہ حشدالشعبی کی چھاؤنیوں کے اوپر پرواز کرتا نظر آیا تو اسے مار گرایا جائےگا۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی، دوہزار چودہ میں عراق کے بعض شہروں اور علاقوں پر داعش کے قبضے کے بعد بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کے فتوے کے بعد تشکیل پائی تھی اور دوہزار سولہ میں اس ملک کی پارلیمنٹ کی حمایت و موافقت سے عراق کی مسلح افواج کے زیرکمان کام کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button