اہم ترین خبریںمشرق وسطی

کشمیر میں ہولوکاسٹ کا مرتکب مودی ، اعلیٰ ترین اماراتی سول اعزاز لے اڑا

شیعت نیوز: بغل میں چھری،منہ پر اسلام سلام کا نعرہ لگانے والے عرب حکمرانوں نے مظلوم کشمیری مسلمانوں کا سفاکانہ قتل عام کرنے والے عالمی دہشتگرد بھارتی وزیراعظم مودی کو اعلیٰ ترین امارتی سول اعزاز دینے کا اعلان کردیا۔

اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے مظلوم کشمیری عوام پر گزشتہ 16 دنوں میں بدترین اور انسانیت سوز مظالم ڈھانے والے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین سول اعزاز دینے کا اعلان کرکے امت مسلمہ باالخصوص کئی دھائیوں سے ہندو بنیے کے ظلم کا شکار مظلوم کشمیری عوام کی پیٹھ میں زہر آلود خنجر گھونپا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button