اہم ترین خبریںدنیا

دارالعلوم دیوبند کا ایک مرتبہ پھر کشمیری مسلمانوں کی کمرمیں خنجر کا وار

واضح رہے کہ نہتے کشمیری مسلمانوں پر بھارتی ریاستی بدترین ظلم وجبر کے باوجود ارالعلوم دیوبند اور جمعیت علمائے ہندنےکشمیری مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج کے دوران بھارتی فوجیوں پر پتھراؤاور تشدد سے گریز کریں ۔

شیعت نیوز: قیام پاکستان کے مخالف دارالعلوم دیوبند نے ایک مرتبہ پھر مسلمانوں سے خیانت کرتے ہوئے کشمیر ی عوام کی کمر میں خنجرکا وار کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت نے دارالعلوم دیوبند کی جانب سےمسئلہ کشمیر پر بھارت کی حمایت پرشدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسے دارالعلوم دیوبند کے علماءاور جمعیت علمائے ہند کی قیادت کے مشوروں کی کوئی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تکفیری وہابی دہشت گردوں کا سہولت کار ملاطاہر اشرفی قانون کے شکنجے میں پھنس گیا

واضح رہے کہ نہتے کشمیری مسلمانوں پر بھارتی ریاستی بدترین ظلم وجبر کے باوجود ارالعلوم دیوبند اور جمعیت علمائے ہندنےکشمیری مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج کے دوران بھارتی فوجیوں پر پتھراؤاور تشدد سے گریز کریں ۔

د ارالعلوم دیوبند میں جمعیت علمائے ہندکے تحت کشمیرکانفرنس میں جماعت اسلامی بھارت کے سیکریٹری جنرل سید مجتبیٰ فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر بھارت کی واحد مسلم اکثریتی ریاست ہے اور یہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے ۔

یہاں یہ بات زہن نشین رہے کہ دارالعلوم دیوبندنے ہمیشہ مسلمانوں کے مفادات کے خلاف ہی فیصلہ جات اور اقدامات کیئے ہیں تاریخ گواہ ہے کہ اسی دارالعلوم دیوبند نے پاکستان کے قیام کی مخالف کی ،قائد اعظم کو کافراعظم قرار دیااورکبھی ہندوستانی مسلمانوں کی جانب سے عید قربان پر گائیں کی قربانی کی مخالفت کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button