پاکستان کی اہم خبریں

امریکہ کی دوستی اور دشمنی دونوں خطرناک ہے،صاحبزادہ حامد رضا

امریکہ سے خیر کی توقع رکھنا حماقت ہے۔ امریکہ نواز خارجہ پالیسی ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ حکومت قادیانیوں کی سہولت کار بنی تو ایک دن میں ختم ہو جائے گی

شیعت نیوز: سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت کو یوم تشکر نہیں یوم تفکر منانا چاہئے۔ سیاسی محاذ آرائی اور انتشار و فساد ملکی مفاد میں نہیں، حکومتی نااہلی و ناکامی کھل کر سامنے آ چکی ہے، پی ٹی آئی حکومت کی پہلے سال کی کارکردگی مایوس کن ہے، امریکہ کی دوستی اور دشمنی دونوں خطرناک ہے، امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کیساتھ گاجر اور ڈنڈے کی پالیسی اختیار کئے رکھی ہے۔

امریکہ سے خیر کی توقع رکھنا حماقت ہے۔ امریکہ نواز خارجہ پالیسی ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ حکومت قادیانیوں کی سہولت کار بنی تو ایک دن میں ختم ہو جائے گی۔ قادیانیوں کو مسلمان کا سٹیٹس نہیں دیا جا سکتا۔ اقوام متحدہ اور امریکہ پاکستان کے مذہبی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے حوالے سےخوش گمان نہیں ہونا چاہئے،افغانستان میں پھنسا امریکہ راہ نجات کیلئے پاکستان کا محتاج ہے، صاحبزادہ حامد رضا

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ علمیہ لاہور میں علماء کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ معاشی بحران کی بڑی وجہ بیڈ گورننس ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے۔ اپوزیشن کی احتجاجی تحریک میں شمولیت کے لئے مشاورت جاری ہے۔

عمران خان نے ایک سال کھوکھلی بڑھکوں میں ضائع کر دیا ہے۔ حکومت کے دعوے اور وعدے جھوٹے ثابت ہوئے۔ موجودہ حکومت اور پرانی حکومتوں میں کوئی فرق نہیں۔ موجودہ حکمرانوں نے پرانے حکمرانوں کی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ قوم حکومت سے بیزار اور مایوس ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button