حلب پر دہشت گردوں کے راکٹ حملوں میں دو بچے جاں بحق

25 جولائی, 2019 16:21

دہشت گردوں نے حلب کے علاقوں الحمدانیہ اور سیف الدولہ پر راکٹ باری کی جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور دس عام شہری زخمی ہو گئے۔
دہشت گردوں کے راکٹ حملوں میں متعدد گاڑیوں اور مکانات کو بھی خاصا نقصان پہنچا۔
شامی فوج کے ہاتھوں پے در پے شکست کے بعد دہشت گردوں نے رہائشی علاقوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔
شامی حکومت کے زیر قبضہ رہائشی علاقوں پر دہشت گردوں کے حملوں میں بے گناہ بچوں اور عورتوں سمیت ہزارو افراد مارے جا چکے ہیں۔

12:18 صبح مارچ 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔