اہم ترین خبریںپاکستان

قائد شیعیان نائیجیریاشیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کیلئے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے شہر بھی میں مظاہرے

آیت اللہ زکزاکی کی عالمی استعمار کی خوشنودی کے لئے اسیری انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے

شیعت نیوز: آلِ سعود اور عالمی استکبار کی خوشنودی کے لئے شیخ زکزاکی کی گرفتاری انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے بانی شیخ زکزاکی کو گزشتہ چار سال سے ظالم و جابر حکومت نےگرفتار کیا ہوا ہے اور جیل کے اندر زہر دیا جارہا ہے جس سے ان کی زندگی کو شدید خطرہ ہے۔ آیت اللہ زکزاکی کی عالمی استعمار کی خوشنودی کے لئے اسیری انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے۔ پاکستانی حکومت کو چاہیے کے نائیجیریا میں بے جرم و خطا قید شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کی رہائی کے لیے اقدامات کرے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: نائیجیریا کے اسلامی رہنما شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کیلئے پاکستانی دارالحکومت میں احتجاج

ان خیالات کا اظہار مقررین نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں عزیز آباد، عباس ٹاون، ناظم آباد، سچل گوٹھ ، ملیر، کھارادر اور گلشنِ معمار کی جامع مسجد کے باہر بعد از نمازِ جمعہ منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں کیا۔مظاہرے میں جوانوں، بزرگوں سمیت بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے آیت اللہ زکزاکی اور انکی اہلیہ کی رہائی کے لیے نعرے لگائےاور نائجیرین حکومت سمیت امریکہ، اسرائیل اور آلِ سعود کے خلاف نعرے بلند کیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button