وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اعلیٰ سطحی وفدکے ہمراہ مشہد مقدس پہنچ گئے

10 جولائی, 2019 18:41

شیعت نیوز: پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مرادعلی شاہ صوبہ خراسان رضوی کے گورنر علی رضا رزم حسینی کی دعوت پر کل رات ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مشہد مقدس پہنچے۔

مشہد مقدس پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کا دورہ مشہد صوبہ سندھ اور صوبہ خراسان رضوی کے مابین دو طرفہ روابط میں فروغ کا باعث بنے گا۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:ایران اور پاکستان کے درمیان ٹیکنالوجی اور سائنسی تبادلات اہم کردار ادا کر رہے ہیں،منصور غلامی

سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اس دورے میں صوبہ خراسان رضوی کے گورنر اور دیگر اعلیٰ صوبائی حکام سے ملاقات کرنے کے علاوہ بارگاہ امام رضا علیہ السلام میں حاضری بھی دیں گے۔

وہ مشہد مقدس میں پرندوں اور زراعت سے متعلق نمائش کا معائنہ بھی کریں گے۔

5:06 شام مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔