اہم ترین خبریںپاکستان

یہ وقت قوم کی خدمت کا ہے سیاست کا نہیں،علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی

نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک اندرونی و بیرونی خلفشار کا شکار ہے، افغانستان اور بھارت کی جانب سے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں

شیعت نیوز: عالمی شہرت یافتہ ذاکر اہل بیت ؑ اور خطیب مسجد باب العلم علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ حکومت، حزب اختلاف اور سیاسی و مذہبی جماعتیں افہام و تفہیم، تحمل و برداشت اور رواداری سے کام لیں، تاکہ ملکی استحکام اور سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔

نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک اندرونی و بیرونی خلفشار کا شکار ہے، افغانستان اور بھارت کی جانب سے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، جس کے ساتھ ساتھ ہمارے اندرونی مخالفین بھی ملک میں دہشت گردی کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:امت مسلمہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت میں متحد ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے ساتھ ساتھ دینی مراکز اور عوام کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، لہٰذا ایسی قوتوں کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت قوم کی خدمت کا ہے سیاست کا نہیں، ہمارے سیاسی اکابرین کو کرب و پریشانی میں پھنسے ہوئے عوام کی داد رسی کرنا ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button