وزیر اعظم عمران خان نے روسی صدر کی جانب سے دورہ روس کی دعوت قبول کرلی

06 جولائی, 2019 20:36

شیعت نیوز: روسی صدر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو روس کے دورے کی دعوت دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کیلئے روس کے دورے کی دعوت دیدی، وزیراعظم نے دورہ روس کی دعوت قبول کرلی۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان رواں ماہ ملاقات طے پاگئی

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ستمبر میں روس جانے کا امکان ہے جہاں وہ کثیرالملک ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے، ایسٹرن اکنامک فورم 4 تا 6 ستمبر کو روسی شہر ولادی ووستوک میں ہوگا۔

4:09 شام مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔