اہم ترین خبریںپاکستان

پشاور، خلاف قانون وآئین کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے عہدیداران سے پولیس حکام کی ملاقاتیں

واضح رہے کہ خیبرپختوانخواہ کے اعلیٰ پولیس حکام انہیں ملک دشمن دہشت گردوں سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں جن کے کئی کارندے گذشتہ چند روز میں کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس آپریشنز میں گرفتار کیئے گئے ہیں

شیعت نیوز: خلاف قانون وآئین کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے عہدیداران کی پشاور میں اعلیٰ پولیس حکام سے ملاقاتیں۔خیبرپختونخوا پولیس ملک دشمن دہشت گرد عناصر کی مدد سے نیشنل ایکشن پلان کی قسم شق پر عملدرآمد کی خواہاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہزاروں بے گناہ شیعہ سنی پاکستانیوں کے قاتل ، مزاروں ، بازاروں ،اسکولوں اور مساجد وامام بارگاہوں میں دھماکے کرنے والے اور ہزاروں فوجی جوانوں کے قتل میں ملوث کالعدم وہابی تنظیم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے وفد سے خیبر پختونخواپولیس کے اعلیٰ فسران نے ملاقات کی ہے۔

کالعدم دہشگرد تنظیم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے سرغنہ احمد لدھیانوی اور اورنگزیب فاروقی کے دست راست اور پشاور کے صدر جیب اللہ فاروقی کی قیادت میں کالعدم سپاہ صحابہ کے وفد کیCCPO پشاور کی دعوت پر پشاور پولیس لائن میںCCPO پشاور SSPآپریشنSPہیڈکواٹر SPانویسٹگیشن SPکوآرڈینیش سے اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں جوکہ پشاور سمیت خیبر پختونخواہ بھرمیں امن وامان کے لئے سنگین خطرات کا باعث ہے ۔

واضح رہے کہ خیبرپختوانخواہ کے اعلیٰ پولیس حکام انہیں ملک دشمن دہشت گردوں سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں جن کے کئی کارندے گذشتہ چند روز میں کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس آپریشنز میں گرفتار کیئے گئے ہیں ۔ جن میں ایک عورت بھی شامل ہے جس کا شوہراس وقت بھی سکھر جیل میں قید ہے اور اس گروہوں نے متعددشیعہ سنی پاکستانیوں سمیت پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button