دنیا

افغانستان شیعہ مسجد پر دہشت گردانہ حملہ، تین نمازی شہید

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک :افغانستان کے شہرغزنی کی محمدیہ مسجد میں کل رات نماز مغربین کے دوران ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں 3 نمازی شہید اور 24 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کی پارلیمنٹ کے رکن نے غزنی میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی اقدام قرار دیا۔

افغانستان کی پارلیمنٹ میں غزنی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی عارف رحمانی نے حکومت سے دہشت گردوں کی شناسائی اور فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

غزنی میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد پر حملے کی ابھی تک کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی جبکہ طالبان کے ترجمان ذبیح الله مجاہد نے کہا کہ اس حملے میں طالبان ملوث نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کابل اور ہرات میں شیعہ مسلمانوں کی مساجد اور امام بارگاہوں پر داعش کے دہشت گردوں نے کئی حملے کئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button