مزارات اور امام بارگاہوں پر خودکش حملوں کا ماسٹرمائنڈ داعش کا امیر ہلاک

06 جولائی, 2019 01:29

شیعت نیوز: بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں سی ٹی ڈی اور ایف سی اہلکاروں کی بڑی کاروائی، مزارات اور امام بارگاہوں پر خودکش حملوں کا ماسٹرمائنڈ داعش کا امیر واصلِ جہنم۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے میں سی ٹی ڈی نے جمعہ کی رات خفیہ اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا۔ جہاں پر موجود دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

سی ٹی ڈی ذرائع کیمطابق قانون نافذ کرنے والوں نے جب جوابی فائرنگ کی تو اس میں فرار کی کوشش کرنے والا داعش بلوچستان کا امیر شکر اللہ گولیاں لگنے سے موقع پر واصل جہنم ہو گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کیمطابق ہلاک دہشتگرد شکراللہ ہزارہ ٹارگٹ کلنگنز، فتح پور مزار، چھلگری امام بارگاہ حملے سمیت متعدد کاروائیوں میں ملوث تھا۔ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی حکام نے موقع سے خودکش جیکیٹس، ہینڈگرنیڈ اور رائفلز بھی برآمد کر لی ہیں۔

واضح رہے گزشتہ کئی روز سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پاکستان بھرمیں کالعدم جماعتوں اور دہشتگردوں کیخلاف کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور ابتک متعدد دہشت گرد گرفتار کئے جاچکے ہیں یا مارے گئے ہیں۔

5:12 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔