دنیا

ٹرمپ کا شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں باقی رکھنے کا اعلان

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک :امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے صدرکیم جونگ اون کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں باقی رہیں گے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے آج شمالی کوریا کے صدر کے ساتھ 50 منٹ تک ملاقات اور گفتگو کرنے کے بعد کہا کہ دونوں ممالک مذاکرات پر راضی ہوگئے ہیں البتہ شمالی کوریا پر امریکی پابندیوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر مذاکرت کا آغاز ہوگیا تو پابندیوں میں نرمی کا احتمال دیا جاسکتا ہے۔ صدر ٹرمپ پہلے امریکی صدر ہیں جنھوں نے پہلی بار شمالی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button