پاکستان

عوامی رہنما آغا علی رضوی بھاری اکثریت سے ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل منتخب

سکریٹری جنرل کے انتخاب کیلئے باقاعدہ پولنگ ہوئی، جس میں تمام اضلاع سے پارٹی کے ایک ایک ذمہ دار نے حصہ لیا اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا

شیعت نیوز: معروف عوامی رہنما آغا علی رضوی دوسری مرتبہ آئندہ تین سال کیلئےمجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سکریٹری جنرل منتخب ہو گئے۔ سید علی رضوی اس سے پہلے بھی سکریٹری جنرل کے عہدے پر کام کر رہے تھے انہیں ان کی شاندار کارکردگی کی بنا پر دوبارہ تین سال کیلئے سکریٹری جنرل منتخب کر دیا گیا۔

سکریٹری جنرل کے انتخاب کیلئے باقاعدہ پولنگ ہوئی، جس میں تمام اضلاع سے پارٹی کے ایک ایک ذمہ دار نے حصہ لیا اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کانفرنس کے دوران سکریٹری جنرل کے انتخاب کا اعلان کیا۔

راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ سید علی رضوی اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی ہیں، انہوں پچھلے تین سال کے دوران جماعت کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ اتحاد امت کیلئے بھی بڑے کام کئے انہیں، ان کی کارکردگی پر مذید تین سال کیلئے جماعت کا سکریٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ہے، امید ہے کہ آغا علی رضوی پہلے سے زیادہ موثر طریقے سے جماعت کی ترقی کیلئے کام کریں گے اور تمام مسالک کے علمائے کرام اور عوام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے موثر طریقے سے عوامی حقوق کی جنگ لڑیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button